محمد بن سلمان کا پاک بھارت مذاکرات پر زور
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔
یہ بات سعودی ولی عہد نے ریاض میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف یہ پہلا غیر ملکی دورہ کررہے تھے ۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیےکے مطابق دونوں اطراف سے پاک بھارت مذاکرات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل خصوصاً مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں 5 بلین ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی پیکیج سے
پاکستان کو اپنے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مددملے گی،اس کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو اشارہ دینے کی اشد ضرورت ہے کہ وہ غیر ملکی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنا جاری رکھ سکتا ہے۔
جنوری میں پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کے پاس ہندوستانی ایجنٹوں کی جانب سے دو شہریوں کے پاکستانی سرزمین پر قتل کے واضح ثبوت ہیں۔بھارت نے کہا کہ یہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ ہے۔
Comments
Comments are closed.