ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ریکارڈ بلندی پر جاپہنچا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2355 ڈالر فی اونس سوناکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا600روپے کے اضافےسے 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
Comments are closed.