رائے

مہنگائی: حکومت کیا غلط کر رہی ہے؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 9 جون 2023 کی بجٹ تقریر میں پیش گوئی کی تھی موجودہ سال کے لیے افراط زر 21 فیصد ہو گا ۔ آئی...
شائع April 8, 2024

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 9 جون 2023 کی بجٹ تقریر میں پیش گوئی کی تھی موجودہ سال کے لیے افراط زر 21 فیصد ہو گا ۔ آئی ایم ایف نے اپنی 11 جنوری 2024 کی پریس ریلیز میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد تک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔اس موقع پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ میں افراط زر کا کوئی تخمینہ نہیں تھا، ایک نظرثانی جس کے نتیجے میں 29 جون 2023 کو اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوا، وزارت خزانہ کے حکام نےبزنس ریکارڈر کے سوال پر بتایا کہ پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا 9 جون کا بجٹ ہدف لاگو ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بار بار قرض لینے والا قرار دیا گیا ہے ، لہذا، یہ معلوم کرنے کے لیے کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے حسابات اپنے بنیادی معیار پر کتنے درست اترتے ہیں، اس کا اندازہ لگانے کے لیے فنڈ کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی تعریف کو دیکھنا مفید ہو سکتا ہے۔

مہنگائی صارفین کی زندگی گزارنے کی لاگت کو متعین کرتی ہے جو سامان اور خدمات کی قیمتوں اور گھریلو بجٹ کو طے کرتا ہے ، یہ ایسے عوامل ہیں جو اسے سیاست میں خاص طور پر انتخابی سال میں انتہائی اہم بناتے ہیں۔ اوسط صارف کی زندگی گزارنے کی لاگت کی پیمائش کرنے کے لیے سرکاری ایجنسیاں گھریلو سروے کرتی ہیں تاکہ عام طور پر خریدی جانے والی اشیاء کی ایک ٹوکری کی نشاندہی کی جا سکے اور اس ٹوکری کی لاگت کا بھی پتہ لگایا جا سکے۔

پاکستان کے تناظر میں اہم سوال یہ ہے کہ عام طور پر خریدی جانے والی اشیاء کی ٹوکری میں تبدیلیوں کا تعین کرنے کے لیے کتنی بار گھریلو سروے کیے گئے ہیں؟ دو مشاہدات اہم ہیں۔ سب سے پہلے، جبکہ پی بی ایس مہنگائی کی شرح کا حساب لگاتے ہوئے ہر شے کے وزن کو تبدیل کر سکتا ہے، لیکن آخری بار وزن میں تبدیلی حفیظ شیخ کے 2010-13 کے وزیر خزانہ کے دور میں ہوئی تھی جب خوراک کے وزن میں 6 فیصد کمی کو سی پی آئی نے سیاسی شعبدہ قرار دیا۔

مختلف آمدنی والے گھرانوں کے بدلتی ضروریات کے نمونوں کی نشاندہی کرنا پی بی ایس کے ڈیٹا کا بنیادی مقصد نہیں ہے۔ ایک مثال موبائل فون کی قیمت، سروس چارجز اور ان چارجز پر قابل ادائیگی ٹیکس ہے۔ اس کے علاوہ جو ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے وہ بروقت نہیں ہوتا۔

پاکستان میں سماجی اور معیاری زندگی کی پیمائش پائیدار ترقی کا پتا دیتی ہے۔ خاص طور پر غربت، تعلیم، صحت، ہاؤسنگ، پانی اورصفائی ستھرائی کے حوالے سے اور غربت میں کمی کے نفاذ کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن اس حکمت عملی میں کھپت کے نمونوں میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں کھپت کی خراب صورتحال کی ایک خوفناک مثال گزشتہ جون میں ورلڈ بینک کے ایک بلاگ میں نمایاں کی گئی تھی جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ: (i) پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ شرح31 فیصد ہے (ii) امیرترین لوگوں میں پانچ برس سے چھوٹے 22 فیص بچوں میں نشوونما متاثر ہے، یہ شرح 2013 میں معمولی طور پر 23 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔ اور غریب ترین افراد یہ شرح 2018 میں 57 فیصد تھی، جو2013 میں 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گھریلو انٹیگریٹڈ اکنامک سروے (HIES) کو 1998-99 میں پاکستان انٹیگریٹڈ ہاؤس ہولڈ سروے (PIHS) کے ساتھ ضم کیا گیا تھا۔ پی آئی ایچ ایس کا مقصد “گھریلو اور کمیونٹی کی سطح کا ڈیٹا اکٹھا کرنا بیان کیا گیا ہے، جس کا استعمال سوشل ایکشن پروگرام کے اثرات کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ پالیسی سازوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا اس پروگرام سے غریبوں کو فائدہ ہوا ہے یا سماجی شعبوں پر بڑھے ہوئے سرکاری اخراجات کو بہتر کیا گیا ہے۔ کھپت کے پیٹرن میں تبدیلیوں کا کوئی خاص جائزہ نہیں لیا گیا ہے، یہ ایک ایسی مشق ہے جس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ کیونکہ ملک بہت زیادہ اسٹنٹنگ اور بلند افراط زر کی شرح کا سامنا کر رہا ہے۔ اسی لئے خاندانوں کو خوراک کیلئے آمدنی کا بڑا حصہ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔ اور تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم اخراجات نظر انداز ہورہےہیں۔

پی بی ایس نے شہری اور دیہی مہنگائی کی پیمائش کرنا شروع کر دی ہے اور دو اعداد و شمار کا اوسط لینا شروع کر دیا ہے، جو قابل تعریف ہے۔ تاہم، شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف آمدنی والے گروہوں/سیکٹرز کے درمیان فرق زیادہ واضح ہے، جسے سی پی آئی میں نہیں لیا گیا ہے۔

پی بی ایس آزاد معاشی ماہرین کے ذریعہ افراط زر کے اعداد و شمار کے چیلنجوں کی نوعیت اور تعدد میں اضافے کو نظر انداز کرتا رہتا ہے جو کہ دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ڈیٹا کی مطابقت کرنے میں ناکام ہے۔اگر مہنگائی وقت کے ساتھ کھپت میں تبدیلی کا درست اندازہ نہیں لگاتی ہے، تو کیا یہ دلیل چلے گی کہ بلند شرح سود مہنگائی کو کم کر دے گا۔

آئی ایم ایف مغرب نظریہ کی بنیاد پر اس طرح کے ربط پر اصرار کرتا ہے جہاں گھرانوں کی طرف سے قرض لینا (زیادہ تر خریداری - مکانات، کاروں سمیت دیگر مہنگی اشیا کی) معمول ہے۔ اس کا معاشی استدلال واضح ہے، بلند شرح سود اشیا کی مانگ کو کم کرتی ہے جس وجہ سے قیمتوں پر دباؤ کم ہوجاتا ہےپاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر قرضہ مینوفیکچرنگ سیکٹر ہی لیتا ہے جس میں بینکنگ سیکٹر سے واحد سب سے بڑا قرض لینے والی حکومت پاکستان ہے جو کہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے رقم کو واپس معیشت میں ڈالتا ہے، نہ کہ پیداوار صلاحیت بڑھانے پر لگاتا ہے۔ اس سے بجٹ کی مارک اپ لاگت اور بجٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بلند افراط زر کی پالیسی کی وجہ سے حکومت کا قرضہ 23-2022 میں 3.7 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 19 جنوری 2024 تک 3.99 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا - بینکنگ سیکٹر سے حکومتی قرضے اس مقابلے میں 185 فیصد بڑھ گئے جو کہ اسی عرصے میں لیے گئے تھے۔ 29 جنوری 2024 کے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کے مطابق، وسیع رقم کی نمو جو کہ مالی سال 2024 میں 14 فیصد کے لگ بھگ تھی، دسمبر 2023 کے اختتام تک سالانا 17.8 فیصد تک بڑھ گئی۔

پالیسی ریٹ مئی 2019 سے جون 2023 کے آخر تک سی پی آئی سے منسلک تھا اور جون 2023 سے بنیادی افراط زر سے منسلک ہونے پرکم ہوگیا ہے۔ PBS ڈیٹا مارچ 2024 میں بنیادی افراط زر کی شرح 12.8 فیصد بتا رہا تھا جبکہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔ . اس نمایاں تضاد کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہونا چاہیے تھا تاکہ شرح کو فوری طور پر کم از کم 600 سے 700 بیس پوائنٹس تک کم کیا جا سکے۔ تاہم، ٹریژری بلوں کی چھ ماہ کی پیداوار میں اس ہفتے اضافہ کیا گیا تھا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

Comments

Comments are closed.