سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا44ڈالرکےنمایاں اضافےسے2350ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا4900روپے کے بڑے اضافے سے پہلی بار دولاکھ45ہزار100 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا4200روپے بڑھ کر 210134روپے کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

اے پی جی جے ایس اے کے نائب صدر عبداللہ عبدالرزاق چاند نے بتایا کہ یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی شرح میں اضافہ ہے،تاہم سونے کی قیمت میں اضافہ مقامی ڈیلرز اور جیولرز کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں صارفین پہلے ہی کم ہیں ،ریکارڈ اضافے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا سونے کی بلند قیمتیں شادیوں کے سیزن کے دوران زیورات کی فروخت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں جو کہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع ہو جائے گا۔

دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 2650 روپے ہوگئی۔

Comments

Comments are closed.