ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا772 روپے کی کمی سے 2لاکھ 5ہزار932 روپے پرآگیا۔

عالمی بلین مارکیت میں سونا 5 ڈالرکی کمی سے2,306 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.