انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 277.93 پر مستحکم رہا

یاد رہے کہ جمعرات کو بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے 277.93 پر برقرار رہا رھا۔

ایک اہم پیش رفت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جس پر پاکستان کو تقریباً 1.1 ارب ڈالر کے فنڈز ملیں گے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ایک نئے پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے۔

بین الاقوامی سطح پرامریکی ڈالر دو ہفتے کی کم ترین سطح سے واپس آنے کے بعد جمعہ کو مستحکم رہا۔

مارچ کی نان فارم پے رولز کی رپورٹ سے پہلے جمعہ کو بڑی کرنسیز کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملازمتوں کے اعداد و شمار، نیز آئندہ ہفتے آنے والی افراط زر کی ریڈنگز، Fed کی 30 اپریل سے 1 مئی اور 11-12 جون کی پالیسی میٹنگز کے لیے نقطہ نظر کو تشکیل دینے میں اہم ہوں گی۔ ماہرین اقتصادیات توقع کررہے ہیں مارچ میں دولاکھ ملازمتوں کا اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 40 سینٹ یا 0.4 فیصد بڑھ کر 91.05 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 23 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 86.82 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

Comments

Comments are closed.