فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہائی کورٹس میں زیر التواء ریونیوکیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان سے رابطہ کرلیا۔
ایف بی آر نے جمعرات کو تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو فیلڈ فارمیشنز میں ہدایات جاری کیں۔
ایف بی آر نے کہا کہ مقدمات حل کرنے کیلئے لیگل ونگ-آئی آر نے اٹارنی جنرل پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
امید ہے مستقبل میں یہ کیسز حل ہو جائیں گے۔ان کیسز میں ایف بی آر کی مناسب نمائندگی کیلےچیئرمین ایف بی آرنے مختلف ہدایت جاری کی ہیں جس کےتحت چیف کمشنر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے مقدمات میں قانونی مشیروں کو مناسب طریقے سے بریفنگ دی جائے ۔
چیف کمشنرز افسران کی ایک ٹیم تشکیل دیں گے جو سماعت کے دوران قانونی مشیر کے ساتھ ہونگے۔
چیف کمشنر قانونی مشیر کی تیاری کی نگرانی کریں گے۔
کراچی اور لاہور اسٹیشنوں پر، ڈائریکٹرز لاء پوری مشق کی نگرانی کریں گے، اور بورڈ کو پندرہ روزہ رپورٹ پیش کریں گے۔
ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ ان تمام ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔
Comments
Comments are closed.