نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 اور 4 اپریل کو ہونے والے اجلاسوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے پیش کی جانے والی بولیو کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار اور پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی منظوری دیدی۔
بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت جمعرات کو نجکاری کمیشن میں اختتام پذیر ہوا۔
اجلاس میں علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہت پرکشش موقع ہے، خاص طور پر ایئر لائن کی تنظیم نو کے بعد جہاں کمپنی کی بڑی ذمہ داریاں اس کی بیلنس شیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی تاجر برادری بھی اس کو ایک اچھے موقع کے طور پر دیکھے گی۔
نجکاری کمیشن نے 2 اپریل کو قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کے ذریعے پی آئی اے کے اکثریتی حصص کی بولی لگانے دعوت دی ہے۔
دعوت نامہ اور تمام متعلقہ دستاویزات نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Comments
Comments are closed.