پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوزبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای پہلی بار 68 ہزار کی بُلند سطح عبورکرگیا ۔
ٹریڈنگ کے دوران کےایس ای 100انڈیکس دن بھر مثبت رہا ۔
کاروبار کے اختتام کےایس ای 100انڈیکس 0.98فیص
377.44 پوائنٹس یا 0.56 فیصد اضافے کے ساتھ 68,133.47 پرجاپہنچا۔ سیشن کے ابتدا میں انڈیکس 68,362 کی بلند سطح پربھی دیکھا گیا تھا
KSE-100 میں سارا دن سبز رنگ کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ سیشن کے مقابلے حصص کے حجم اور قدر میں بھی اضافہ ہوا۔ اینگرو، او جی ڈی سی، پی پی ایل، شیل، پی ایس او ، این بی پی اور ہیوی انرجی سیکٹرز میں بھرپورخریداری دیکھی گئی ۔
بدھ کو سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر متحرک دکھائی دیے تھے جس کے نتیجے میں بینچ مارک تقریباً 900 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 67,756 پربند ہوا تھا.
آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن قبل 361.82 ملین سے بڑھ کر 388.75 ملین ہو گیا۔
Comments
Comments are closed.