لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی جانب سے حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ حسن نصراللہ ایک روز قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔ اس حملے سے حزب اللہ کو شدید دھچکا لگا ہے ۔ حسن نصراللہ کئی کئی دہائیوں سے قیادت کر رہے تھے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تقریبا 4،000 اور جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں 3،000 افراد نصراللہ کے قتل کیخلاف احتجاج اور ان کی غائبانہ نماز جنازہ کیلئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
27 سالہ تسکین ظفر نے اسلام آباد میں ریلی کے دوران کہاکہ اسرائیل فلسطین اور لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے ہم اس کے خلاف کھڑے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کرلیا جو نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرین میں شامل تھے۔