اسرائیل کی حماس کو حکومت میں شامل کرنے کے معاہدے کی مذمت

24 جولائ 2024

اسرائیل نے منگل کے روز چین کی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے کی فوری مذمت کی ہے جس کے بارے میں بیجنگ نے کہا ہے کہ حماس جنگ کے بعد غزہ کے لئے ”قومی مصالحتی حکومت“ میں لائے گی۔

سفارتی کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ بشمول جنوبی شہر خان یونس پر حملہ کیا ہے جہاں اس نے شہریوں کے جزوی انخلا کا حکم دیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ”حماس کی حکمرانی کو کچل دیا جائے گا“ اور فلسطینی صدر محمود عباس پر الزام عائد کیا کہ وہ اس گروپ کو گلے لگا رہے ہیں جس کے 7 اکتوبر کے حملوں نے جنگ کو شروع کیا تھا۔

غزہ کی جنگ کے بعد کی حکمرانی میں اس گروپ کی کسی بھی طرح کی شمولیت امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے لیے بھی ناقابل قبول ہے۔

Read Comments