ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اسپتال میں زیر علاج

18 جولائ 2024

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے معاون نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ انہیں مسلسل کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد کا آئندہ چند روز تک علاج متوقع ہے۔

دو بار وزیر اعظم رہنے والے مہاتیر محمد گزشتہ ہفتے 99 برس کے ہو گئےہیں۔

وہ حالیہ برسوں میں دل کے کئی مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور بائی پاس سرجری سے گزرے ہیں۔

انہوں نے اس سال کے شروع میں تقریبا تین مہینے اسپتال میں گزارے تھے۔ 10 جولائی 1925 کو پیدا ہونے والے مہاتیر محمد نے دو بار وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پہلی بار 1981 سے 2003 تک ملک کے چوتھے قومی رہنما کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔

اس کے بعد وہ 2018 سے 2020 تک 92 سال کی عمر میں دوسری بار وزیر اعظم رہے۔

Read Comments