کے الیکٹرک پٹیشن: نیپرا نے جنوری کے ایف سی اے میں 3.02 روپے فی یونٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر جنوری 2025 کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صارفین کو 3.02 روپے فی کلو واٹ ریلیف ملے گی ۔ یہ ریلیف اپریل 2025 کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔
نیپرا نے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈگریڈیشن کرویز کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کے طور پر 2 ارب روپے کی رقم عارضی طور پر رکھی ہے، ساتھ ہی شروع ہونے والی لاگت کو بھی جنوری 2025 کے ایف سی سے سے ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم کے ای کے زیر التواء دعووں کے خلاف ایڈجسٹ کی جائے گی تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
فیول چارج ایڈجسٹمنٹس وہ اخراجات ہیں جو توانائی کی کمپنیوں کو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور بجلی پیدا کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی وجہ سے اٹھانے پڑتے ہیں۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کیے جاتے ہیں۔ جب عالمی ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین کو منفی ایف سی اے کا فائدہ بھی ہوتا ہے۔ صارفین کے بلوں میں چارج کی جانے والی قیمتیں نیپرا کے ذریعے متعین کی جاتی ہیں اور وفاقی حکومت کے ذریعے نوٹیفائی کی جاتی ہیں۔
ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق، ایف سی اے تمام صارفین پر لاگو ہوگا سوائے لائف لائن صارفین، گھریلو محفوظ صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور تمام اقسام کے پری پیڈ بجلی صارفین کے جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف کا انتخاب کیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments