ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب ہفتہ کو علی الصبح شدید آگ بھڑک اٹھی جو 12 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد بھی نہیں بجھائی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق 1800 فٹ گہری کھدائی کے دوران لگنے والی آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ کھدائی کے مقام کے قریب مزدوروں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں کرسکے ہیں۔

دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے رابطہ کرکے آگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنے اور ضرورت کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی فوری فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments

200 حروف