وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کی سہولت اور مدد کے لیے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں میانمار اور تھائی لینڈ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ینگون اور بینکاک میں پاکستانی سفارت خانوں کو ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی اور معاونت کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے فعال کردیا گیا ہے۔

اس نے ان دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

ینگون میں پاکستانی سفارت خانہ:

انور زیب (چارج ڈی افیئرز): +959880922880

محمد شعیب (کونسلر): +959448999967

علی شیر (قونصلر اسسٹنٹ): +959457099977

بنکاک میں پاکستانی سفارت خانہ:

فہد (فرسٹ سیکرٹری): +66 95 968 1506

یاسین (قونصلر اسسٹنٹ): +66 91 697 7702

کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد:

فون: 051-9207887

ای میل: [email protected]

میانمار میں زلزلہ

یہ اقدام میانمار میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور وسیع علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت بینکاک میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن ایک ٹاور بلاک کے ملبے کو تلاش کر رہے ہیں جو زیر تعمیر تھا اور زلزلے میں منہدم ہو گیا تھا۔

زیادہ تر تباہی منڈلے میں ہوئی جو میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور زلزلے کے مرکز سے صرف 17 کلومیٹر (10 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

منڈلے، جس کی آبادی تقریباً 15 لاکھ ہے، میانمار کا قدیم شاہی دارالحکومت اور اس کے بدھ مت کے مرکز کا مرکز ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عمارتیں، پل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں۔

سرکاری ٹی وی ایم آر ٹی وی کا کہنا ہے کہ میانمار میں کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف