پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت 3 اپریل بروز جمعرات سے پی کے ٹی پر سہ پہر 3 بجے شروع ہوگی۔
چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔
آن لائن ٹکٹ اس آن لائن پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔
بیان کے مطابق فزیکل ٹکٹس 7 اپریل سے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز (انفوگرافک منسلک) پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ آن لائن بک کرائے گئے ٹکٹ ٹی سی ایس نامزد پک اپ مراکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعہ گھر تک پہنچائے جاسکتے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ ٹکٹ سستے داموں شائقین کے لیے دستیاب ہوں گے، چاروں مقامات پر عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول افتتاحی میچ کے ٹکٹ ایک ہزار سے ساڑھے 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔
شائقین کی مصروفیات اور تجربات کو بہتر بنانے کے پی سی بی کے وژن کے تحت ہر میچ کے دوران ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں دلچسپ انعامات دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی۔
Comments