کوئٹہ میں بریچ مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بات آج نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی بھی زد میں آئی۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ چند مہینوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ اس سے قبل، بدھ کی رات گوادر ضلع میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ بند کر کے کم از کم پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا۔
مسلح افراد نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کلمت کے علاقے میں کراچی جانے والی مسافر بس سے مسافروں کو اتارا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں قتل کر دیا۔
Comments