مقامی کاٹن مارکیٹ گزشتہ روز مستحکم رہی اور تجارتی حجم میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کاٹن تجزیہ کار نسیم عثمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سندھ میں کپاس کی قیمت معیار کے مطابق 16,000 سے 17,200 روپے فی من کے درمیان ہے جب کہ پنجاب میں یہ قیمت 16,500 سے 17,500 روپے فی من کے درمیان ہے۔

رحیم یار خان کی تقریباً 2,510 گانٹھیں اور ڈیرہ غازی خان کی 647 گانٹھیں 17,200 روپے فی من میں فروخت ہوئیں۔ گھوٹکی، ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو کی 400، 400 گانٹھیں 16,800 سے 17,000 روپے فی من کے درمیان فروخت ہوئیں۔ محراب پور کی 200 گانٹھیں 16,900 روپے فی من میں جبکہ ٹنڈو آدم کی 400 گانٹھیں 17,300 روپے فی من میں فروخت ہوئیں۔

اسپاٹ ریٹ 16800 روپے فی من پر برقرار رہا۔ پولیسٹر فائبر 346 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف