ملائیشین پام آئل کی قیمتیں مسلسل تیسرے سیشن میں گراوٹ کا شکار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل تیسرے سیشن میں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ڈالیان اور شکاگو مارکیٹس میں حریف خوردنی تیل کی گراوٹ اور برآمدی اعداد و شمار کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ رہا۔

برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ 8 رنگٹ یا 0.19 فیصد کی کمی سے 4,297 رنگٹ (968.23 ڈالر) فی میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف