وزیراعظم آفس (پی ایم او) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
آج جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم آفس کی پریس ریلیز کے مطابق، وزیراعظم نے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اے پی پی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
دریں اثنا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور آرمی چیف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments