ٹی آر جی انٹرنیشنل کی بین الاقوامی سرمایہ کاری ہولڈنگ فرم گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹینڈر آفر کے ذریعے ٹی آر جی پاکستان میں اضافی حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ آفر شیئر ہولڈرز کو وینچر کیپٹل فرم ٹی آر جی پاکستان میں اپنے حصص 75 روپے فی حصص کی پیش کردہ قیمت پر فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو پری ٹینڈر آفر شیئر کی قیمت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

گرین ٹری نے ٹی آر جی پاکستان میں اضافی 35.147 فیصد (191.69 ملین) حصص 75 روپے فی حصص کے حساب سے ان شیئر ہولڈرز سے خریدنے کی پیش کش کی ہے جن کے نام 23 فروری 2025 کو کمپنی کی بک میں شامل تھے۔

وہ شیئر ہولڈرز جنہوں نے 19 فروری 2025 کے بعد ٹی آر جی پاکستان کے حصص خریدے وہ ٹینڈر آفر میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

ٹی آر جی انٹرنیشنل نے حال ہی میں اپنے اثاثوں میں سے ایک یعنی آئی بی ایکس میں اپنے حصص کا ایک حصہ فروخت کیا ہے جس کی مالیت 52 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ ٹینڈر آفر میں حصہ لے کر شیئر ہولڈرز کو اپنے حصص فروخت کرنے کی دعوت دے کر ٹی آر جی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ آمدنی شیئر کرنا چاہتا ہے۔

گرین ٹری ہولڈنگز نے ٹی آر جی پاکستان کے حصص 35 فیصد پریمیم پر خریدنے کے لیے ٹینڈر آفر کا آغاز کیا ہے جبکہ 23 دسمبر 2024 کو حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنے سے ایک روز قبل اس کی قیمت 55.59 روپے فی حصص پر بند ہوئی تھی۔

ٹینڈر میں پی ایس ایکس میں 19 فروری 2025 کو بند ہونے والی قیمت 61.11 روپے فی حصص کے مقابلے میں 13.89 روپے فی حصص کا پریمیم پیش کیا گیا ہے۔

گرین ٹری ہولڈنگز پہلے ہی ٹی آر جی پاکستان کے 29.9 فیصد حصص کی مالک ہے۔

قوانین کے مطابق شیئر ہولڈرز کو بقیہ 70 فیصد حصص میں سے کم از کم 50 فیصد یعنی 34.147 فیصد (یا 191.69 ملین حصص) خریدنے ہوں گے جن میں ریٹیل اور اقلیتی شیئر ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

پیر کے روز پی ایس ایکس کو جاری کردہ ایک نوٹس میں ٹینڈر آفر کے مرکزی مینیجر اے کے ڈی سیکیورٹیز نے مطلع کیا کہ ”پیشکش کے خطوط متعلقہ ہدایات اور قبولیت کے خطوط کے ساتھ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے تمام شیئر ہولڈرز کو بھیج دیئے گئے ہیں، سوائے خریدار کے۔“

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی شدہ ٹائم لائن کے مطابق قبولیت کی مدت 25 مارچ 2025 سے 4 اپریل 2025 تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہے، جس میں تمام ورکنگ ڈیز میں کاروباری اوقات کے دوران ٹینڈر قبول کیے جائیں گے۔

گرین ٹری پہلے ہی ایسکرو اکاؤنٹ کے ذریعے تقریبا 52 ملین ڈالر (14.4 ارب روپے) کی خریداری کی رقم متعلقہ حکام کو جمع کرا چکی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرین ٹری کو ٹی آر جی پاکستان کے حصص خریدنے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد گرین ٹری ہولڈنگز کے ٹینڈر پر عدالتی حکم امتناع ختم ہوگیا تھا۔

ایک تجزیہ کار کے مطابق ٹینڈر آفر ٹی آر جی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کے لیے پریمیم قیمت پر اپنے حصص فروخت کرنے کا سنہری موقع ہے کیونکہ ٹینڈر آفر کے ذریعے نئے حصص کی خریداری کے بعد ٹی آر جی پاکستان کے حصص کی قیمت میں ممکنہ کمی کا امکان ہے۔

تجزیہ کار نے پیش گوئی کی کہ حصص کی قیمت کچھ وقت کے لئے ٹینڈر آفر کی قیمت سے نیچے رہ سکتی ہے۔

ٹی آر جی پاکستان کے حصص کی قیمت میں کمی کا خطرہ ہے لیکن طویل عرصے میں اس کی قیمت میں اضافے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تجزیہ کار نے مزید کہا، “یہ سب شیئر ہولڈرز کی طاقت پر منحصر ہے کہ وہ کب تک اسٹاک برقرار رکھ سکتے ہیں۔

35.147 فیصد پر نئی حصص کی خریداری سے گرین ٹری کی کل شیئر ہولڈنگ تقریبا 65 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت اس کے پاس پہلے ہی 30 فیصد (یا 162.01 ملین حصص) ہیں۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ابتدائی نوٹس کے مطابق ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ مجوزہ حصول کے بعد ایک لسٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرتا رہے گا، اپنے کاروباری آپریشنز اور سرمایہ کاری کو عام کورس میں چلائے گا۔

Comments

200 حروف