پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے متبادل ڈرافٹ کا انعقاد پیر کی شام ورچوئل سیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ چند میچوں کے لیے دستیاب نہ ہونے والے پانچ کرکٹرز کو جزوی طور پر ان کی متعلقہ فرنچائزز سے تبدیل کیا جائے گا۔ پشاور زلمی گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کی جگہ تبدیلی ہوگی جبکہ کراچی کنگز لٹن داس (سلور کیٹیگری) کی جگہ متبادل کا انتخاب کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سپلیمنٹری کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیر ڈوسن اور پلاٹینم اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں منتخب نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین اور کین ولیمسن بھی باالترتیب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے لیے چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی اپنے ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑی کوربن بوش کی جگہ پورے سیزن کے لیے متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرے گی۔

پی ایس ایل 10، 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

200 حروف