پاکستان

گیس کی تقسیم : پی پی ایل کا وزارت توانائی سے رابطہ

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے 747 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ (سی سی پی پی) کے لیے گیس کی آئندہ تقسیم...
شائع March 22, 2025

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے 747 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ (سی سی پی پی) کے لیے گیس کی آئندہ تقسیم کے طریقہ کار پر وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سے مشورہ طلب کیا ہے، جس کا نیا نام گڈو پاور کمپنی لمیٹڈ (جی پی سی ایل) ہے اور جو اب نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق، کمپنی کو 27 فروری 2025 کو سی ای او سی پی جی سی ایل کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کا عنوان ہے ”گیس سیل ایگریمنٹ (جی ایس اے) میں خریدار کا نام تبدیل کرنا اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کو سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (سی پی جی سی ایل) سے منتقل کرنا“، جس میں کہا گیا کہ 747 میگاواٹ کمپائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کو نجکاری کی فعال فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے پاور پلانٹ کا نام سی پی جی سی ایل اور پی پی ایل کے درمیان موجودہ معاہدے میں گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایل نے گیس کی ڈی الاٹمنٹ، کندھ کوٹ فیلڈ کے حوالے سے پاور اور پٹرولیم ڈویژن کی انٹر منسٹریل کمیٹی (آئی ایم سی) کی منظور شدہ بقایا جات کی ادائیگیوں کے بارے میں مختلف درخواستیں بھیجی ہیں جو اس وقت وزارت توانائی کے ساتھ زیر التوا ہیں۔ مزید برآں، پی پی ایل کو نجکاری کے معاملے اور گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی تشکیل کے بارے میں وزارت توانائی سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

گیس کمپنی نے ڈائریکٹر جنرل (گیس) پٹرولیم ڈویژن سے درج ذیل امور پر مشورہ طلب کیا ہے: (i) کیا پہلے ہی ٹی پی ایس جی کو مختص کی گئی گیس 747 میگاواٹ کمپائنڈ سائیکل پاور پلانٹ گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر لاگو ہو گی؟ (ii) سی پی جی سی ایل کی جانب سے گیس سیل ایگریمنٹ میں خریدار کا نام گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں تبدیل کرنے سے پہلے بقایا ادائیگیوں کی ذمہ داری کا کیا ہوگا؟ اور (iii) قابل اطلاق قیمت کیا ہوگی؟

اس سے قبل، پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ایک خط میں سی ای او سی پی جی سی ایل نے آگاہ کیا تھا کہ 747 میگاواٹ کمپائنڈ سائیکل پاور پلانٹ (سی سی پی پی ) اس وقت فعال نجکاری کی فہرست میں شامل ہے۔ حکومت پاکستان نے 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کا نام تبدیل کر کے ”گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ“ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 26 فروری 2025 کو اس کی سرٹیفکیٹ آف انکورپوریشن جاری کی گئی ہے۔ نتیجتاً، کمپنی کے معاملات سے متعلق تمام معاہدوں میں اس نئے نام کا عکاس ہوگا۔

سی ای او سی پی جی سی ایل نے منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایل سے درخواست کی کہ سی پی جی سی ایل اور پی پی ایل کے موجودہ معاہدے میں خریدار کا نام ”گڈو پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ“ کے طور پر ترمیم کیا جائے۔

نجکاری کمیشن کی ہدایات کے مطابق، اس معاملے کو تیز رفتار بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، اور سی پی جی سی ایل نے اس معاملے کو فوری طور پر زیر بحث لانے اور حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس کی تجویز پیش کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف