انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی اور اس میں صرف 0.01 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر روپیہ 2 پیسے گرنے کے بعد 280 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 280.21 پر بند ہوا تھا۔
Rupee's Performance Against US Dollar Since 23 Jan 2025
عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر کمزور رہا کیونکہ فیڈرل ریزرو نے اشارہ دیا کہ رواں سال کے آخر میں شرح سود میں کمی متوقع ہے حالانکہ امریکی ٹیرف سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار رہی ۔ دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ بینک آف انگلینڈ کے پالیسی فیصلے سے قبل 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
امریکی پالیسی سازوں نے رواں سال کے آخر تک ممکنہ طور پر دو مرتبہ شرح سود میں چوتھائی پوائنٹ کی کمی کا عندیہ دیا جو 3 ماہ قبل کی پیشگوئی کے مطابق ہی ہے حالانکہ وہ سست معاشی نمو اور زیادہ افراط زر کی توقع کررہے ہیں۔
بدھ کو فیڈ نے اپنی بینچ مارک اوور نائٹ شرح سود کو 4.25 فیصد سے 4.50 فیصد کی حد میں برقرار رکھا۔
برطانیہ میں افراط زر بدستور 2 فیصد ہدف سے زیادہ برقرار رہنے کے باعث، بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ موسم گرما سے یورپی مرکزی بینک اور فیڈ کے مقابلے میں شرح سود میں کم کمی کی جس سے ملک کی سست معاشی نمو میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ترک لیرا بدھ کو ایک ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم سطح 42 تک گرگئی، تاہم بعد میں دن کے بیشتر نقصانات بحال کر لیے جب حکام نے صدر طیب اردوان کے مرکزی سیاسی حریف کو حراست میں لے لیا۔
بدھ کو 42 فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گرنے کے بعد، لیرا 37.665 فی ڈالر پر بند ہوا، جو 2.6 فیصد کمی کے برابر ہے۔
Comments