وزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا کے معروف بندرگاہوں کے نیٹ ورک میں سے ایک ہچیسن پورٹس نے پاکستان کے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے ہچیسن پورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈی سوئی سے ملاقات کی۔

فریقین نے پاکستان کے پورٹ انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے مقصد سے پہلے مجوزہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیزی سے عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چیلنجز سے نمٹنے، منظوریوں میں تیزی لانے اور پاکستان کی تجارتی اور بحری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جدید کاری کے منصوبوں پر ہموار عملدرآمد کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ملاقات کے دوران اینڈی سوئی نے ہچیسن پورٹس کی جانب سے پاکستان کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور معاشی فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے موثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے ریگولیٹری کلیئرنس، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور سپلائی چین میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا جو منصوبے کو سست کر سکتی ہیں۔

“پائیدار آپریشنز کو یقینی بنانے کے لئے آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور گرین پورٹ سلوشنز کی تعیناتی کو تیز کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری منصوبے میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) اور ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے، جس میں جدید بندرگاہی سازوسامان، آپریشنز کی برقیکاری اور بہتر سڑک رابطے شامل ہیں۔

بلا تعطل تجارت کو آسان بنانے کے لئے، دونوں فریقین نے اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون بڑھانے اور بروقت عملدرآمد کے لئے ایک واضح روڈ میپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر نے ہچیسن پورٹس کو آپریشنل چیلنجز کے حل، منظوریوں کو ہموار کرنے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو یقینی بنانے میں حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے میری ٹائم ٹورازم کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ”پاکستان کی ساحلی پٹی کروز سیاحت، ایکو ٹورازم اور واٹر فرنٹ ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے“۔

بیان کے مطابق وزیر نے بندرگاہ کی توسیع کے ساتھ ساتھ پائیدار سیاحتی اقدامات پر ہچیسن پورٹس کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

“اینڈی سوئی نے حکومت کے فعال نقطہ نظر کا خیر مقدم کیا اور منصوبے کو ٹریک پر رکھنے کے لئے مسلسل مصروفیت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے پیش رفت کی نگرانی، ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور سرمایہ کاری منصوبے کے تمام مراحل پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

گزشتہ ماہ ہچیسن پورٹس نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

گزشتہ ماہ، ہیچیسن پورٹس نے اپنا 1 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری منصوبہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے سامنے پیش کیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کمپنی نے سرکاری ریونیو میں 225 ارب روپے سے زیادہ جمع کئے ہیں اور 5,000 افراد کو روزگار مہیا کیا ہے۔ اس بات کا ذکراس ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف