عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، پاکستان میں بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 1650 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1415 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے ہوگئی۔

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2550 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بدھ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 3،038 ڈالر تھی، جس میں کاروباری دن کے دوران 16 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز سونا 3,000 ڈالر فی اونس کی اہم سطح سے اوپر رہا، جو گزشتہ سیشن میں ریکارڈ بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تجارتی غیر یقینی صورتحال نے بلین کی اپیل کو ختم کر دیا جبکہ تاجروں کو بعد میں فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار رہا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 3038.26 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2029.70 ڈالر فی اونس رہی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر نے کہا، “موجودہ تجارتی ماحول، جہاں ٹیرف، ترقی اور افراط زر کے بارے میں خدشات ہیں، غیر یقینی صورتحال کے طور پر سونے کی طاقت کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کی وجہ سے سرمایہ کار معاشی سست روی اور کساد کے بڑھتے ہوئے خطرات سے پریشان ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر افراط زر میں اضافے کا امکان سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 555 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف