انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 280.17 روپے پر بند ہوا جو ڈالر کے مقابلے میں 4 پیسے کی کمی ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 24 پیسے یا 0.09 فیصد کی کمی سے 280.21 پر بند ہوا تھا۔


22 جنوری 2025 سے ڈالر کے مقابلے روپے کی کارکردگی



بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر پیر کو اپنی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع تجارتی پالیسیوں اور کمزور معاشی اعداد و شمار کے دباؤ کا اثر تھا۔

یورو پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا، جب جرمن جماعتوں نے جمعہ کے روز ایک مالی معاہدے پر اتفاق کیا، جو دفاعی اخراجات میں اضافے اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں ترقی کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے۔

دوسری جانب بینک آف جاپان کی جانب سے سخت اشارے ملنے کے بعد جاپانی ین پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ مرکزی بینک بدھ کو پالیسی فیصلے میں جوں کا توں برقرار رکھے گا۔ توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بھی بدھ کو پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

چینی یوآن آف شور ٹریڈنگ میں چار ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب واپس آیا، جبکہ پیر کو طے شدہ ایک اہم پریس کانفرنس سے قبل مقامی کھپت بڑھانے کے اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس، جو اسے یورو، ین اور دیگر چار کرنسیوں کے مقابلے میں جانچتا ہے 103.71 پر تقریباً مستحکم رہا، جو گزشتہ منگل کو حاصل کی گئی پانچ ماہ کی کم ترین سطح 103.21 سے محض 0.5 فیصد زیادہ تھا۔

یہ انڈیکس جنوری کے وسط میں حاصل کردہ دو سال کی بلند ترین سطح 110.17 سے تقریباً 6 فیصد نیچے آ چکا ہے، کیونکہ ابتدا میں ٹرمپ کی صدارت سے معاشی ترقی کی امیدیں تھیں، مگر اب ان کی تجارتی پالیسیوں کے باعث کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں پر اس وقت تک حملے جاری رکھے گا جب تک کہ ایران سے وابستہ گروپ جہاز رانی پر اپنے حملے ختم نہیں کر دیتا اور چینی اقتصادی اعداد و شمار نے طلب میں اضافے کی امید وں کو تقویت دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ احمر کی بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد ہفتے کے روز ان کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

برینٹ فیوچر 72 سینٹ یا 1 فیصد اضافے کے ساتھ 71.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کا فیوچر 59 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 67.77 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

Comments

200 حروف