ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 279 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 279.87 پر بند ہوا تھا۔
Rupee's Performance Against US Dollar Since 15 Jan 2025
بین الاقوامی سطح پر یورو نے جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں چار ماہ کی بلند ترین سطح کو برقرار رکھا۔ یہ اضافہ جرمنی کے مجوزہ 500 ارب یورو (539.85 بلین ڈالر) کے انفرااسٹرکچر فنڈ اور قرضوں کی حد میں تبدیلی کے باعث یورپی بانڈ ییلڈز میں اضافے کے بعد دیکھنے میں آیا۔
امریکی ڈالر بڑی کرنسیوں کی باسکٹ کے مقابلے میں چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے آٹو امپورٹ لیویز پر ایک ماہ کی رعایت دیدی ہے۔ یہ اقدام ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ تجارتی حالات کتنی تیزی سے تبدیل ہوسکتے ہیں۔
خطرات کے لحاظ سے حساس برطانوی پاؤنڈ اور آسٹریلوی ڈالر کو فائدہ ہوا جبکہ برطانوی کرنسی نے چار ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
آسٹریلوی ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جسے ملکی معیشت میں مستحکم ترقی اور چین کی جانب سے مزید اقتصادی معاونت کے وعدوں سے بھی تقویت ملی۔ آف شور یوآن بدھ کے نو روزہ بلند ترین سطح کے قریب رہا۔
امریکی ڈالر انڈیکس 104.31 پر معمولی تبدیلی کے ساتھ مستحکم رہا، جبکہ راتوں رات 104.25 تک کم ہوا، جو 8 نومبر کے بعد پہلی مرتبہ تھا۔
تاہم، امریکی ڈالر محفوظ سمجھی جانے والی جاپانی ین کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ کر 149.17 ین پر آ گیا۔
Comments