مضاربہ فنانسنگ، اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا
- اسلامی بینک شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ فیسلٹی اور او ایم او انجیکشنز حاصل کر سکتے ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری اداروں (آئی بی آئیز) کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ فیسلٹی اور او ایم او انجیکشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، وہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) میں رکھے گئے حکومتِ پاکستان اجارہ سکوک (جی آئی ایس) کو بطور کولیٹرل استعمال کر سکیں گے۔
یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے شریعت کے مطابق مالیاتی اداروں کے لیے لیکویڈیٹی مینجمنٹ ٹولز بہتر بنانے کے عزم کے عین مطابق ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 2021 میں مضاربہ پر مبنی شریعت کے مطابق اسٹینڈنگ سیلنگ فیسلٹی اور اوپن مارکیٹ آپریشنز (او ایم او انجیکشنز) متعارف کرائے تھے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کردہ جی آئی ایس کے بینچ مارک/ری ویلیوایشن ریٹس کی دستیابی اور ان کی کسٹڈی سی ڈی سی میں ہونے کے پیش نظر، اسٹیٹ بینک نے ان اداروں کے لیے طریقہ کار طے کر دیا ہے جو جی آئی ایس (سی ڈی سی) کو کولیٹرل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مضاربہ پر مبنی فنانسنگ فیسلٹیز (ایم ایف ایفز) حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
شریعت کے مطابق مضاربہ پر مبنی اسٹینڈنگ سیلنگ فیسلٹی اور او ایم او انجیکشنز حاصل کرنے کے لیے، آئی بی آئیز کو سی ڈی سی کے سنٹرل ڈپازٹری سسٹم میں اسٹیٹ بینک کے مخصوص گروپ آئی ڈیز کے ذریعے اپنا کولیٹرل اسٹیٹ بینک کے حق میں گروی رکھنا ہوگا۔
اس طریقہ کار کے مطابق، آئی بی آئیز کی جانب سے فراہم کردہ کولیٹرل کی مارکیٹ ویلیو کم از کم اس مالیاتی رقم کے مساوی ہونی چاہیے جو اسٹیٹ بینک سے حاصل کی جا رہی ہو، اس پر متوقع منافع، اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کیے گئے کولیٹرل پر لاگو ہیئر کٹ کے تقاضے پورے کرے۔
جی آئی ایس (سی ڈی سی) کے کولیٹرل کی مارکیٹ ویلیو کا تعین فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کی جانب سے شائع کردہ ری ویلیوایشن ریٹس کے مطابق کیا جائے گا، جو فیسلٹی کی درخواست سے ایک دن قبل کے ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے حق میں گروی رکھی گئی سیکیورٹیز اس مدت کے دوران غیر محدود نہیں رہیں گی اور آئی بی آئیز کے اسٹیٹوری ریزرو ریکوائرمنٹس (ایس ایل آر) میں شامل نہیں ہوں گی۔ آئی بی آئیز کی ڈیل کنفرمیشن اور سی دی ایس میں کولیٹرل کی تصدیق کے بعد، اسٹیٹ بینک آئی بی آئیز کے کرنٹ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کر دے گا۔
ہر فنانسنگ ٹرانزیکشن کی میچورٹی/سیٹلمنٹ پر، اسٹیٹ بینک آئی بی آئیزکے اکاؤنٹ سے فنانسنگ کی اصل رقم اور متوقع منافع ( کے مطابق ) وصول کرے گا اور گروی رکھی گئی سیکیورٹیز ریلیز کر دے گا۔
اسٹیٹ بینک نے آئی بی آئیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ پر مبنی فنانسنگ فیسلٹیز حاصل کرنے کے لیے نئے فارمیٹ کے مطابق ڈیل کنفرمیشن لیٹر ڈیٹا ایکوزیشن پورٹل (ڈی اے پی) کے ذریعے چیف منیجر، اسٹیٹ بینک (بی ایس سی) کراچی آفس کو فراہم کریں، جو کہ مجاز دستخط کنندگان کے دستخط شدہ ہوں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments