دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کو 363 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ نے رچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریوں کی بدولت بدھ کے روز چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے ہیں۔ یہ چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔
رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز بنائے، جبکہ ولیمسن نے 94 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی، یہ سب قذافی اسٹیڈیم کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر ہوا، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔
ڈیرل مچل نے 37 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور گلین فلپس نے 27 گیندوں پر 49 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، اور بلیک کیپس نے آخری 10 اوورز میں 110 رنز اور آخری پانچ اوورز میں 66 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم اتوار کو دبئی میں بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ کی بولنگ لائن اپ کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ رویندر اور ول ینگ (21) نے ٹیم کو 48 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔
اس کے بعد رویندرا اور ولیمسن کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑے اسکور کی راہ پر گامزن کر دیا۔
رویندر نے 93 گیندوں پر اپنی پانچویں ون ڈے سنچری مکمل کی، ان کی تمام سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں بنی ہیں۔
ولیمسن نے اپنی 15 ویں ون ڈے سنچری بنائی جو جنوبی افریقہ کے خلاف اتنے ہی میچوں میں ان کی تیسری سنچری ہے۔
یہ ربادا ہی تھے جنہوں نے بالآخر رویندرا کی وکٹ لیکر پارٹنرشپ ختم کی، انہوں نے اننگز میں 13 چوکے لگائے جبکہ ایک چھکا بھی مارا۔
اننگز کے 40 ویں اوور میں ولیمسن لنگی اینجیڈی کے ہاتھوں ویان ملڈر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم بڑا ہدف نہ ملنے کی توقع کررہی تھی تاہم مچل اور فلپس نے اختتامی لمحات میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے مجموعی اسکور 350 سے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
فاسٹ بولر انگیڈی نے 72 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ربادا نے 70 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا جس سے پروٹیز کو امید ہے کہ وہ اب بھی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔
Comments