پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک خاتون حملہ آور کے خودکش دھماکے میں پاکستان کے نیم فوجی دستے کا ایک اہلکار شہید اور4 دیگر زخمی ہوگئے۔

ضلع قلات کے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے بتایا کہ ایک خاتون خودکش بمبار کے حملے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان شہید اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، جو پاکستان میں ایک دہشت گرد گروپ ہے، اس سے قبل حملوں کے لیے خواتین عسکریت پسندوں کو استعمال کرتا رہا ہے، جو خطے میں ہونے والے زیادہ تر خودکش بم دھماکوں سے مختلف ہے، جن میں زیادہ تر مرد ملوث ہوتے ہیں۔

اگست میں پولیس تھانوں، ریلوے لائنوں اور شاہراہوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں کم از کم 73 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

Comments

200 حروف