پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کا جائزہ لینے کیلئے قائم نئی کمیٹی میں نٹ ویئر سیکٹر کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔
ملک کے سب سے بڑے برآمدی شعبے ہونے کے باوجود، نٹ ویئر کو اس اہم نظرثانی عمل میں مکمل طور پر نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم کو لکھے گئے باضابطہ خط میں پی ایچ ایم اے کے سینئر وائس چیئرمین ہزار خان نے کمیٹی کی تشکیل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پی ایچ ایم اے جو پاکستان کی ہوزری اور نٹ ویئر صنعت کی نمایندہ سب سے بڑی تجارتی تنظیم ہے، معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور قومی خود انحصاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ کمیٹی سے اس کا اخراج نہ صرف اس شعبے کی نمایاں خدمات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے بلکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی اس کی صلاحیت کو بھی کمزور کرتا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments