لوٹے کیمیکلز کارپوریشن (ایل سی سی کوریا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، جو لوٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ (ایل سی پی ایل) کے اکثریتی شیئر ہولڈر ہیں، نے پاکستانی ذیلی کمپنی میں اپنی مکمل حصص فروخت کرنے کے لیے ایشیا پاک انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور مانٹیج آئل ڈی ایم سی سی کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔
ایل سی پی ایل نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ لوٹے کیمیکلز کارپوریشن (ایل سی سی کوریا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، جو لوٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ کے اکثریتی (75.01 فیصد) شیئر ہولڈر ہیں، نے 19 فروری 2025 کو ایشیا پاک انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور مانٹیج آئل ڈی ایم سی سی کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) پر دستخط کیے ہیں تاکہ ایل سی سی کوریا کے ذریعے کمپنی کے تمام شیئرز کی فروخت کی جائے (یعنی 1,135,860,105 شیئرز جو کمپنی کے جاری کردہ اور ادا شدہ سرمایہ کا تقریباً 75.01 فیصد ہیں) جو کہ ایل سی سی کوریا کے کاروباری پورٹ فولیو کی تبدیلی کا حصہ ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس ڈیوسٹمنٹ کی تکمیل تمام متعلقہ ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں (جیسا کہ ضروری ہو) کے حصول اور مطلوبہ اختتامی شرائط کو پورا کرنے سے مشروط رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور ہانگ کانگ میں آپریشنل اثاثے رکھنے والی نجی سرمایہ کاری فرم ایشیا پاک انویسٹمنٹ اور مشرق وسطیٰ کی تیل و گیس کمپنی مونٹیج آئل نے لوٹے کیمیکل پاکستان میں 75.01 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی تھی۔
کوریا کی پیرنٹ کمپنی لوٹے کیمیکل کارپوریشن نے اپنے طویل المیعاد وژن سے مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی یونٹ کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔
لیکن کمپنی کے پچھلے دو سودے ناکام ہوچکے ہیں، جو اس وقت 32.1 ارب روپے (تقریباً 115 ملین ڈالر) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن رکھتی ہے۔
سب سے پہلے پاکستان کی پٹرو کیمیکل فرم نوواٹیکس نے 2023 میں 75 فیصد حصص خریدنے کی پیش کش واپس لی اور گزشتہ سال لکی کور انڈسٹریز کے ایک یونٹ نے تقریبا 192.4 بلین وان (132.85 ملین ڈالر) میں حصص خریدنے کا معاہدہ ختم کردیا۔
Comments