پاکستان

آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹرل جنرل پاکستان اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں

  • ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کو ٹیکس اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
شائع 13 فروری 2025 09:05am

بدھ کو آئی ایم ایف کے ماہرین پر مبنی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ملاقات کی تاکہ آڈٹ کے طریقہ کار اور پبلک سیکٹر میں شفافیت پر بریفنگ حاصل کی جائے۔

اس سے قبل وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کرنے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد کو بتایا گیا کہ پارلیمنٹ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا بڑا فورم رہا ہے اور پارلیمانی روایت کے مطابق اپوزیشن کو سرکاری اداروں کا آڈٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وفد کو بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف یا ان کا نامزد کردہ شخص پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ ہوا کرتا ہے۔

آئی ایم ایف مشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کو ٹیکس اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ٹیکس نظام میں شفافیت متعارف کرائی جا رہی ہے۔

وفد نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

حکام نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو کارپوریٹ سیکٹر اور سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں آسانی کے طریقوں پر بریفنگ دی۔

آئی ایم ایف کے وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا۔ وفد نے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ محکمہ کے عہدیداروں نے ملک میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔

Comments

200 حروف