عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2888 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کی کمی 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 312 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بدھ کو کم ہوگئیں جو پچھلے سیشن میں اپنی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں کیونکہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے سخت مؤقف نے رواں سال شرح سود میں سست کٹوتیوں کے امکانات کو مزید تقویت دی جب کہ سرمایہ کار ایک اہم امریکی مہنگائی رپورٹ کے منتظر رہے۔

پاول نے منگل کو کہا تھا کہ معیشت اچھی حالت میں ہے اور فیڈ شرح سود میں مزید کمی کرنے کیلئے جلدی نہیں کررہے ہیں، لیکن اگر افراط زر میں کمی آتی ہے یا ملازمت کی مارکیٹ کمزور ہوتی ہے تو وہ ایسا کرنے کیلئے تیار ہے۔

Comments

200 حروف