اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ (ای ایف ای آر ٹی) نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 28.26 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2023 میں ریکارڈ کیے گئے 26.19 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2024 میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 21.16 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19.61 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ “یہ اضافہ لاگت کو بہتر بنانے اور پلانٹ کے موثر انتظام کے ذریعے کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 07 فروری کو منعقدہ اپنے اجلاس میں سال کے لئے حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا جو 8 روپے فی حصص یعنی 80 فیصد ہے۔ یہ عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 13.5 روپے فی حصص یعنی 135 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے۔

مجموعی بنیادوں پر اینگرو فرٹیلائزرز کی آمدنی 2023 کے 223.7 ارب روپے کے مقابلے میں 2024 میں تقریبا 15 فیصد اضافے کے ساتھ 256.68 ارب روپے ہوگئی۔

کمپنی نے یوریا کی قیمت میں اضافے کی وجہ زیادہ فروخت آمدنی کو قرار دیا۔

تاہم ریونیو میں اضافے کے باوجود فرٹیلائزر مینوفیکچررز کا مجموعی منافع 72.3 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 72.28 ارب روپے رہ گیا۔ اس کی وجہ 2024 کے دوران فروخت کی لاگت میں سالانہ 22 فیصد اضافہ تھا۔

نتیجتا 2024 میں منافع کا مارجن کم ہو کر 28.2 فیصد رہ گیا جو اس سے پچھلے سال 32.3 فیصد تھا۔

اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے فروخت اور انتظامی اخراجات 2023 کے 17.63 ارب روپے کے مقابلے میں 2024 میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ 22.61 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

سال 2024 میں کمپنی کو حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی سبسڈی پر الاؤنس کی مد میں 1.2 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ 2023 میں کمپنی کو 2.44 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

نتیجتا کمپنی نے 2024 میں 9 فیصد کمی کے ساتھ 45.15 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) حاصل کیا۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے 2024 میں ٹیکس کی مد میں 16.89 ارب روپے ادا کیے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے 2024 میں 16.89 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جو 2023 میں 23.5 ارب روپے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

Comments

200 حروف