نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ ہفتہ کو لاہور میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے بعد راچن رویندرا صحت یاب ہو رہے ہیں۔

آل راؤنڈر پاکستان کی اننگز کے 38ویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران فلڈ لائٹس میں گیند نظر نہ آنے کے بعد ماتھے پر گیند لگنے سے لہولہان ہو گئے تھے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ رویندر کے چہرے پر چوٹ لگی تھی لیکن وہ بالکل ٹھیک تھے اور انہوں نے اپنا پہلا ہیڈ انجری اسسمنٹ (ایچ آئی اے) پاس کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ساتھی گلین فلپس کا کہنا تھا کہ وہ پورے وقت ہوش میں رہے جو کہ اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا یہ بہت خوفناک لمحہ تھا، انہوں نے روشنی میں گیند پر نظر کھو دی۔ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے جانے کے لیے تیار ہوں گے۔

فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے اپنی پہلی ایک روزہ بین الاقوامی سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے فتح دلائی۔

انہوں نے 74 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز تک پہنچانے میں مدد کی جس کے بعد انہوں نے میزبان ٹیم کو 252 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اپنا 37 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فلپس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ رہا ہے اور میں ہمیشہ سنچری بناتا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک حقیقی لمحہ تھا، میں کئی سالوں سے اس کا انتظار کر رہا ہوں، ظاہر ہے کہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کیلئے سنچری بنانے کے مواقع ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔‘

”شکر ہے کہ آج سب کچھ اچھی طرح سے ہو گیا ہے.“

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سہ فریقی سیریز کے وارم اپ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پیر کو اسی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، جس کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان سے ہوگا۔

Comments

200 حروف