فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 کے دوران 956 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 872 ارب روپے کی عارضی طور پر وصولی کی ہے جو کہ 84 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتے ہیں۔
ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 6 ہزار 496 ارب روپے جمع کیے جبکہ مقررہ ہدف 6 ہزار 964 ارب روپے تھا جو 468 ارب روپے کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ رجحان فروری 2025 میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے تاہم رواں مالی سال کے آخری چار ماہ میں شرح نمو میں تیزی آئے گی اور اس لیے مارچ سے جون (2024-25) کے دوران خود مختار نمو کی وجہ سے محصولات کی وصولی میں مزید کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں پام آئل کی درآمد میں بھی اضافہ کیا جائے گا جس سے درآمدی ٹیکسز پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments