نان ایرانی اوریجن کنٹینرز: وزارت تجارت نے ای آئی ایف کی چھوٹ دے دی
وزارت تجارت کی جانب سے نان ایرانی اوریجن کنٹینرز کے لیے ایک مرتبہ کی رعایت دی ہے جس کے تحت انہیں 2 ماہ تک الیکٹرانک امپورٹ فارم (ای آئی ایف) جمع کرانے سے استثنیٰ ہوگا۔
سرکاری خط و کتابت کے مطابق یہ فیصلہ وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹریڈ ڈپلومیسی) کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اجلاس کے دوران اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران سے زمینی راستے سے آنے والی نان ایرانی اوریجن کنٹینرز کے لیے استثنیٰ کی منظوری دی۔ یہ چھوٹ ان کھیپوں پر لاگو ہوگی جن کے لیے ماسٹر بل آف لیڈنگ 31 اکتوبر 2024 تک جاری کیا گیا ہو۔
کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماسٹر بل آف لاڈنگ یا ایرانی کسٹمز سے دستاویزات جمع کرائیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ سامان 31 اکتوبر 2024 کو یا اس سے پہلے ایران پہنچا تھا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ درآمد کنندگان کو ایران سے زمینی راستے سے پاکستان میں داخل ہونے کے لیے نوٹیفکیشن (30 جنوری 2025 کو جاری) کی تاریخ سے 60 دن کا وقت دیا جائے گا۔
تاہم درآمد کنندگان کو متعلقہ کسٹم کلکٹریٹ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صرف 31 اکتوبر 2024 کو یا اس سے پہلے ایرانی علاقے میں آنے والی کھیپوں کو ہی پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔
وزارت تجارت نے یہ معلومات اسٹیٹ بینک ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کوئٹہ اور گوادر میں کلکٹریٹ آف کسٹمز سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments