مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔...
شائع January 31, 2025 اپ ڈیٹ January 31, 2025 04:30pm

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ڈالر کے مقابلے قدر میں 2 پیسے اضافے کے ساتھ روپے 278 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 278.97 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جاپانی ین جمعہ کو سال کے پہلے مہینے میں اپنی بہترین کارکردگی کی جانب گامزن تھا، جو 2018 کے بعد سب سے مضبوط آغاز ہے۔ اس کی وجہ یہ توقع ہے کہ بینک آف جاپان رواں سال شرح سود میں اضافہ جاری رکھے گا، جبکہ دیگر عالمی مرکزی بینک اپنی مالیاتی پالیسی میں نرمی کی طرف مائل ہیں۔

میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر محتاط رہے، کیونکہ یکم فروری کی ڈیڈلائن قریب آ رہی ہے جس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس تاریخ کو ان دونوں ممالک سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے۔

لونی پانچ سال کی کم ترین سطح 1.4490 کینیڈین ڈالر کے قریب گرگئی اور ہفتہ وار 1 فیصد کی گراوٹ کا امکان ہے۔

میکسیکو کا پیسو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں اپنی شدید گراوٹ سے بحال ہورہا ہے اور آخری بار 20.6849 فی ڈالر تھا، حالانکہ یہ اکتوبر کے بعد سے اپنی بدترین ہفتہ وار کارکردگی کی راہ پر گامزن ہے جس میں تقریبا 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹوکیو میں بنیادی افراط زر کی شرح 2.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو تقریبا ایک سال کی تیز ترین سالانہ رفتار ہے، جس سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کو تقویت ملی ہے۔

وسیع تر مارکیٹ میں ، کرنسیوں کی ٹوکری کے مقابلے میں ڈالر 0.1 فیصد بڑھ کر 108.18 پر پہنچ گیا لیکن 0.3 فیصدکے معمولی ماہانہ نقصان کی راہ پر گامزن ہے ۔

جمعرات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں امریکی اقتصادی ترقی سست ہوگئی ، حالانکہ صارفین کے اخراجات میں تقریبا دو سالوں میں تیز ترین رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات عائد کرنے کے خطرے کے پیش نظر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، میں اضافہ ہوا۔

مارچ کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے جو جمعہ کو ختم ہو رہا ہے، 04:30 جی ایم ٹی پر 61 سینٹ اضافے سے 77.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اپریل میں زیادہ فعال معاہدہ 48 سینٹ اضافے کے ساتھ 76.37 ڈالر فی بیرل تھا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈز (ڈبلیو ٹی آئی) 65 سینٹ کے اضافے سے 73.38 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے کے لیے برینٹ کی قیمت میں 1.3 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 1.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم جنوری کے لئے برینٹ 3.8 فیصد بڑھنے کے لئے تیار ہے جو جون کے بعد اس کا بہترین مہینہ ہے اور ڈبلیو ٹی آئی 2.3 فیصد بڑھنے کے لئے تیار ہے۔

Comments

200 حروف