پاکستان

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک

  • شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جامِ شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
شائع 30 جنوری 2025 12:50pm

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6 خوارج مار ڈالے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار (عمر: 29 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) اور سپاہی محمد نسیم (عمر: 26 سالہ، ساکن ضلع نصیر آباد) نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر اسرار آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ 25 جنوری کو ضلع شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

Comments

200 حروف