پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ میں چین مخالف تقریب میں شرکت کی تردید کرتے ہوئے اپنے مخالفین کے الزامات کو ’زہر آلود پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کا مقصد امریکی سیاست دانوں کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جو بھی پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ سب کی مشترکہ جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملکی سیاست کو اس حد تک نہ لے جایا جائے کہ اس سے پاکستان کو نقصان پہنچنا شروع ہوجائے۔
Comments