صدر آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) میں 4 نئے ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین اضافے کے ساتھ ، ارکان کی مجموعی تعداد اب 20 ہوگئی ہے۔ ترجمان سی آئی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رانا شفیق پسروری کو مزید تین سال کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ حافظ امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمن بخاری کو بھی ممبر مقرر کیا گیا۔
وفاقی وزارت قانون نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ چاروں ارکان تین سال کی مدت پوری کریں گے۔ کچھ ماہ قبل سی آئی آئی نے وی پی این سروس کے استعمال کو ’غیر اسلامی‘ قرار دیا تھا۔
سی آئی آئی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کسی بھی ذرائع سے کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی کام تک رسائی ممنوع ہے۔ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بہاؤ کو روکنے کو یقینی بنائے۔
راغب نعیمی نے کہا کہ ملک کے خلاف توہین آمیز اور ضرر رساں مواد پھیلانے والی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
Comments