پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جگہ پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جنید اکبر کوجمعے کے روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی اکبر کی نامزدگی کی حمایت کی۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا کا پارٹی صدر مقرر کیا ہے۔
جنید اکبر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر بننے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میں ایک متوسط طبقے کا فرد ہوں اور مجھے یہ مقام بھرپور محنت کی وجہ سے ملا ہے، جو دوسری پارٹیوں میں نہیں ملتا ہے۔
Comments