عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 170 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کی کمی سے 3 ہزار 381 روپے ہوگئی۔
Comments