مچل فروٹ فارمز لمیٹڈ (ایم ایف ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اکثریتی شیئر ہولڈرز نے کمپنی سے درخواست کی ہے کہ سی سی ایل فارماسیوٹیکل کے ماتحت ادارے سی سی ایل ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کو مناسب جانچ پڑتال تک رسائی دی جائے۔
لسٹڈ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ جیسا کہ پہلے اطلاع دی گئی تھی سیدہ میمنت محسن اور سیدہ متانت غفار جو کمپنی کے جاری کردہ شیئر سرمائے کا مجموعی طور پر 40.63 فیصد حصہ رکھتی ہیں، ایک اسٹریٹجک جائزہ لے رہی ہیں اور سی سی ایل ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی سی ایل) کی طرف سے مسلسل دلچسپی کے پیش نظر، کمپنی سے درخواست کی ہے کہ وہ سی سی ایل کو آئی جی آئی انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ہمراہ ڈیو ڈلیجنس تک رسائی فراہم کرے۔
مزید کہا گیا کہ اس کے پیش نظر کمپنی ضروری اقدامات کرے گی۔ اسٹریٹجک ریویو سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ریگولیٹری منظوری کے ساتھ حتمی معاہدوں پر عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔
گزشتہ سال نومبر میں سی سی ایل ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے 50 فیصد حصص حاصل کرنے، فارم اور کنفیکشنری مصنوعات کے پاکستانی مینوفیکچررز میں کنٹرولنگ دلچسپی کا اعلان کیا تھا۔
سی سی ایل ہولڈنگ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے، سی سی ایل فارماسیوٹیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ایک ہولڈنگ کمپنی ہے جو بنیادی طور پر برانڈڈ جنرک فارماسیوٹیکل اور کنزیومر ہیلتھ پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔
مچل فروٹ فارمز لمیٹڈ کی تاریخ 1933 سے جڑی ہوئی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد کمپنی کا نام ”انڈین مِلڈورا فروٹ فارمز“ سے تبدیل کر کے ”مچل فروٹ فارمز لمیٹڈ“ رکھا گیا۔
کمپنی نے 1993 میں عوامی سطح پر فہرست بندی کی اور 1996 میں اسٹاک ایکسچینج پر درج ہوئی۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی مختلف زرعی اور مٹھائی کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے، جن میں مشروبات، کیچپ، ساسز، اچار اور تیار کھانے کی مصنوعات شامل ہیں۔
Comments