اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 15 ملین ڈالر کم ہوکر 3 جنوری تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.70 ارب ڈالر رہ گئے۔ یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.38 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.68 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں کمی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 15 ملین ڈالر کم ہو کر 11,695.2 ملین ڈالر رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Comments