بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی۔
بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
جمعرات کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 2,665 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments