مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نرخ بڑھنے کے بعد بدھ کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے...
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد بدھ کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے ۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہوگئی۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
بدھ کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے کے بعد 2،652 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments