آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی صنعت اس وقت تک تیل کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لئے مستقبل کے کسی روڈ میپ کی توثیق نہیں کرے گی جب تک کہ صنعت کو اس پالیسی کو بنانے میں فعال طور پر شامل نہیں کیا جاتا۔
کمیٹی نے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیشگی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی مجوزہ تبدیلی تمام فریقوں کے لئے قابل عمل اور فائدہ مند ہے۔
واضح رہے کہ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک پالیسی تیار کرنے کے عمل میں ہے.
تاہم، یہ بات تشویش ناک ہے کہ نجی شعبے کی ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) جو تیل کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کو ابھی تک مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
او سی اے سی کا کہنا ہے کہ اس بات کو اجاگر کرنا ضروری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، او ایم سی مارجن پر نظر ثانی میں تاخیر اور دیگر چیلنجز کی وجہ سے صنعت کو پہلے ہی وجود کے خطرے کا سامنا ہے جن کو بار بار اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کی ریفائنریوں اور او ایم سیز کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں تاکہ ملک کے لئے متوازن اور قابل عمل ڈی ریگولیشن پالیسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ جلد بازی میں اس طرح کے اہم معاملے پر کسی بھی یکطرفہ فیصلے کے تیل کی صنعت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے موجودہ چیلنجوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
جولائی 2024 میں پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی تھی کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری آئل انڈسٹری کو منتقل کرنے کے فریم ورک کو حتمی شکل دے۔
او سی اے سی طویل عرصے سے پیٹرولیم ایندھن کے شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کی وکالت کرتا رہا ہے، جس کی شروعات ایل ڈی او اور مٹی کے تیل سے ہوگی۔
اگست 2022 میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تیل کی صنعت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے کھلی چھوٹ دی جائے گی، نومبر 2024 سے ڈی ریگولیشن میکانزم نافذ کیا جائے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments